پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کو کئی روز گزر چکے ہیں۔ اس عمل میں تاخیر اور اس معاملے پر ہونے والی ملاقاتوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھرپور تبصروں کا موقع دے رکھا ہے۔
جمعرات کو وزیراعلٰی پنجاب پرویز الٰہی، ان کے صاحبزادے مونس الٰہی اور دیگر نے عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی، اس کے بعد پرویز الٰہی نے ایک ویڈیو پیغام جب کہ مونس الہی نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ جو عمران خان چاہیں گے وہی کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
عمران خان کے ہر فیصلے پر اُن کا ساتھ دیں گے: چودھری پرویز الٰہیNode ID: 722541
-
پنجاب میں پرویز الٰہی کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں: آصف زرداریNode ID: 722611
وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ’یہ ن لیگ والے کیسی باتیں کر رہے ہیں۔ جب بھی عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں گے، آدھا منٹ بھی نہیں لگاؤں گا۔‘
ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے ساتھ لکھا گیا کہ ’پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔‘
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ #ImranKhan #Punjab pic.twitter.com/xHDHATucxJ
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 27, 2022