Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیعہ کونسل کا سربراہ کون ہوگا؟

جدہ: شہزادہ مشعل بن عبد العزیز کی وفات کے بعد بیعہ کونسل کی سربراہی کون کرے کا۔ عکاظ اخبار کے مطابق سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے علاوہ مبصرین سوال کر رہے ہیں کہ شاہی خاندان میں یہ منصب کسے سونپا جائے گا۔ بیعہ کونسل کے ضابطوں میں دفعہ 5میں سربراہ کے تقرر کی تفصیل ملتی ہے جس کے مطابق بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے زندہ بیٹوں میں جوعمر میں سب سے بڑا ہوگا وہی بیعہ کونسل کا سربراہ ہوگا۔ منصب خالی ہونے کی صورت میں بھائیوں میں سب سے بڑا جانشین ہوگا۔ بھائیوں کی عدم موجودگی کی صورت میں پوتوں میں جو سب سے بڑا ہوگا وہی سربراہی کرے گا۔ بیعہ کونسل کی دفعہ 16میں تحریر ہے کہ بیعہ کونسل کے اجلاس خفیہ ہوں گے ۔ اس کا اجلاس فرمانروائے مملکت کی اجازت سے منعقد ہوگا جس میں صرف کونسل کے ارکان شریک ہوں گے ۔ فرمانروائے مملکت کی اجازت سے کونسل کی جنرل سیکریٹری اور روداد رقم کرنے والے شریک ہوسکتے ہیں۔ 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: