انڈیا میں بغیر دعوت کے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانا والے نوجوان سے برتن دھلوائے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوجوان ایم بی اے کا طالب علم ہے جو مدھیہ پردیش میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں بغیر دعوت کے شامل ہوا تھا اور اس نے وہاں کھانا کھایا۔
تاہم وہ جلد ہی تقریب کے میزبانوں کی نظر میں آ گئے اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کی طرف سے آئے ہیں تو واضح جواب نہ دے سکے۔
مزید پڑھیں
-
ٹانک: شادی میں بن بلائے مہمانوں پر پابندی عائد، جرگے کا فیصلہNode ID: 716521
اس کے بعد ان کو سزا کے طور پر برتن دھونے پر مجبور کیا گیا۔
انڈین نیوز چینل ’آج تک‘ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں نوجوان کو برتن دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان کا چہرہ بلر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں ایسے لوگوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جو نظر نہیں آ رہے۔
ان میں سے ایک شخص نوجوان سے غصے میں پوچھتا ہے کہ کس لیے آئے تھے ادھر؟
جس پر نوجوان جواب دیتا ہے کہ ’کھانا کھانے آیا تھا۔‘
MBA स्टूडेंट बिना बुलाए शादी में खाना खाने पहुंच गया. पकड़े जाने के बाद जनातियों ने उससे प्लेट धुलवाईं. इतना ही नहीं उसका वीडियो बनाकर वायरल कर दिया गया. इंटरनेट पर तेजी से वायरल होता यह वीडियो मध्य प्रदेश के भोपाल का बताया जा रहा है. #ATDigital #MadhyaPradesh pic.twitter.com/HZSGcd4LoA
— AajTak (@aajtak) December 1, 2022