Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عمرہ ویزے کے لیے فنگر پرنٹ کی شرط لازمی

پانچ ممالک کے عمرہ زائرین کے لیے فنگرپرنٹ کی شرط عائد کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 5 ممالک کے شہریوں کے لیے عمرہ ویزے کا حصول فنگرپرنٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق جن ممالک کے عمرہ زائرین کےلیے لازمی فنگرپرنٹ سسٹم کوجاری کیا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش ، تیونس ، ملایئشیا، کویت اوربرطانیہ شامل ہیں۔

 فنگرپرنٹ سسٹم سے عمرہ زائرین کو سہولت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)

فنگرپرنٹ سسٹم کے حوالے سے وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تجربے کا مقصد عمرہ زائرین کی مملکت آمد کے موقع  پرانہیں امیگریشن کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلا تاخیر امیگریشن کے مرحلے سے گزرسکیں۔
فنگرپرنٹ اپ لوڈ کرنے کے لیے(saudi visa bio) ’سعودی ویزہ بائیو‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس میں ویزے کی نوعیت کا انتخاب کرکے عمرہ ویزے کے حصول کے مراحل مزید آسان ہوجائیں گے۔
ویزہ ایپ میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ موبائل کے فرنٹ کیمرے کو استعمال کرتے ہوئے درخواست گزرا کی تصویر بنائی جائے گی جبکہ مذکورہ ایپ میں درخواست گزار کے پاسپورٹ کو اسکین کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں موبائل کیمرے کے ذریعے ہی فنگرپرنٹ کو بھی اسکین کیاجاسکتا ہے

شیئر: