Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا پرسنل وزٹ ویزہ، بارشیں کہاں اور ترسیلات زر سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں پرسنل وزٹ ویزے کے لیے طریقہ کار کا اعلان، اتوار سے کن علاقوں میں بارش کا امکان اور گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کی نئی فیس سے متعلق اپ ڈیٹ گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات میں شامل رہی۔
مملکت سے سامنے آنے والی خبروں میں تارکین وطن کی ترسیلات زر میں کمی، کورونا کے دوران اپنے وطن جانے والوں کی نئے ویزے پر واپسی سے متعلق سوال بھی توجہ پانے والے موضوعات رہے۔

سعودی عرب میں پرسنل وزٹ ویزے کے لیے طریقہ کار کا اعلان

سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے (پرسنل وزٹ ویزے) کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے۔
پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے آسکیں گے۔ انہیں مملکت کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔
مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے ساتھ مملکت میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات کے ساتھ اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی کرسکیں گے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

اتوار سے کن علاقوں میں بارش کا امکان 

موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اتوار کو سعودی عرب کے  6 علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی
خبر کی تفصیل جانیں

گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کی نئی فیسیں کیا ہیں؟

سعودی حکومت نے گاڑیوں کے سالانہ انسپیکشن (فحص دوری) کی نئی فیسیں مقررکی ہیں۔ کم از کم 45 ریال اور زیادہ سے زیادہ 205 ریال فیس رکھی گئی ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق گاڑی کا کمپیوٹر کراتے وقت پہلی ناکامی کے بعد دوبارہ کمپیوٹر کرانے کی فیس 15 سے 68 ریال ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سعودی عرب سے تارکین وطن کی ترسیلات زر کم ہونے لگیں

سعودی عرب سے تارکین وطن نے رواں سال اکتوبر کے دوران 11.24 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے جو 8 ماہ میں سالانہ کی بنیاد پر سب سے کم ترسیل زر ہے۔
الاقتصادیہ نے سعودی سینٹرل بینک (ساما) کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ’ اکتوبر 2022 کے دوران تارکین کی ترسیل زر گزشتہ 8 ماہ کے دوران سب سے کم رہی ہے۔‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

کورونا کے دوران واپس نہ آنے والے نئے ویزے پر آسکتے ہیں؟

سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جسے عربی میں جوازات کہا جاتا ہے کے ذمہ جہاں سعودی شہریوں کے پاسپورٹ کا اجرا اور تجدید کا کام ہے وہاں یہ ادارہ غیرملکیوں کو رہائشی کارڈ جاری کرنے کا بھی ذمہ دار ہے۔
جوازات کے ادارے سے غیرملکی کارکنوں کے اقامے کے اجرا و تجدید کے علاوہ ایگزٹ ری انٹری اورخروج نہائی بھی جاری کیا جاتا ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

ٹریفک حادثہ، سعودی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے، ایک لڑکی بچ گئی

سعودی عرب کے ریاض ریجن میں الرین، وادی الدواسر روڈ پر ٹریفک حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
مرنے والوں میں ایک خاندان کے7 افراد اور فلپائنی خادمہ شامل ہے جبکہ تیرہ سالہ لڑکی حادثے میں محفوظ رہی۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

ریاض میں اونٹ گاڑی سے گر کر مصروف شاہراہ پر بھاگنے لگا

سعودی دارالحکومت ریاض میں مشتعل اونٹ نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ اور الاخباریہ چینل کے مطابق ریاض سرکلر روڈ پر مصروف اوقات کے دوران ایک اونٹ سمت بھاگ رہا تھا جبکہ اس کا مالک اسے روکنے کی کوشش میں اس کے پیچھے تھا۔ 
تفصیل جانیں

شیئر: