مدینہ منورہ میں دھند، متعدد شہروں میں بارش کا امکان
’مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان، مشرقی ریجن اور حائل میں بارش کا ایک اور موسم شروع ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل رات سے آج صبح تک مدینہ منورہ کے متعدد علاقے شدید دھند کی زد میں رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’دھند سے سب سے زیادہ ینبع اور الرایس کے علاوہ کھلے مقامات اور ہائی وے متاثر رہے ہیں۔‘
ادھر ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج اتوار سے مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر، جازان، مشرقی ریجن اور حائل میں بارش کاایک اور موسم شروع ہو گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’بارش کے موسم کا آغاز مشرقی ریجن سے ہوگا جبکہ سدیر، وشم اور الزلفی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔‘
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج جازان ریجن کی الحرث، الدائر، العارضہ اور فیفا میں شدید بارش کا امکان ہے۔‘
’یہی کیفیت عسیر ریجن کے المجاردہ، بارق، رجال المع اور محائل میں بھی متوقع ہے جہاں شام 7 بجے تک موسلادھار بارش ہو گی۔‘