Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آئندہ ماہ سے سنگ تراشی کا عالمی فورم

فورم کا آغام 8 جنوری سے ہوگا جو 10 فروری تک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں 8 جنوری سے 10 فروری 2023 تک سنگ تراشی کا عالمی فورم منعقد کیاجائے گا۔
  ’ریاض آرٹ پروجیکٹ ‘ کے تحت منعقد ہونے والے فورم کو ’طویق للنحت‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مملکت سمیت 61 ممالک کے 650 سے زیادہ سنگتراشوں نے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آرٹ اورسنگ تراشی کے ماہرین پرمشتمل کمیٹی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد شرکا کی حتمی فہرست کا اعلان کیاجائے گا۔

فورم کے دوران 65 سے زائد مختلف نوعیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)

فورم میں شریک سنگ تراش ’درۃ الریاض ‘ میں شائقین کے سامنے آپنے سنگ پارے پیش کریں گے۔ 5 فروری سے 10 فروری تک تمام سنگ پارے سپیشل نمائش میں رکھے جائیں گے جنہیں ریاض شہر کے مختلف عوامی مقامات اورچوراہوں پرنصب کیاجائے گا۔
فورم کے دوران 65 سے زائد پروگرام ہوں گے ، ورکشاپس اورمباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جن سے سنگ تراشی کے ماہرین فن تعمیر اورسنگ تراشی کے ہنر پرروشنی ڈالیں گے۔

شیئر: