Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی شریف میں 400نئے قالین بچھادیئے گئے

حرم شریف کے پرانے حصے میں قالینوں کی تبدیلی عمل میں آئی،الحسینی
 
مدینہ منورہ(واس) حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجدنبوی شریف کے پرانے حصے میں نئے قالین بچھادیئے ہیں۔ مسجد نبوی شریف میں قالینوں کے شعبہ کے ذمہ دار بندر الحسینی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی شریف کے پرانے حصے میں 400نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔ یہ رمضان المبارک  کے استقبال کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مسجد نبوی شریف کے زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں قالینوں کی تبدیلی کا کام کیا گیا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے رمضان المبارک کے استقبال کیلئے جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: