سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ تمام اوپیک پلس ممبران پر زور دیتے ہیں کہ وہ فیصلہ سازی میں حصہ لیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ عالمی حالات نے ثابت کیا ہے کہ گروپ نے درست فیصلہ کیا۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ’گروپ کی کارروائی کے لیے اتفاق کی ضرورت ہوتی ہے اور اس لیے میں کہتا ہوں ہر اوپیک پلس ممبر، چاہے وہ چھوٹی یا بڑی پیداوار رکھتا ہے، کو فیصلہ سازی میں حصہ لینا چاہیے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اتفاق رائے مارکیٹ پر مثبت اثر رکھتا ہے۔‘