باصلاحیت سعودیوں کی شناخت اور ترقی کے لیے جدہ میں کانفرنس
کانفرنس ’نئے مستقبل کی طرف سفر‘ کے موضوع کے تحت منعقد کی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے کلیدی شعبوں میں باصلاحیت نوجوان سعودیوں کی شناخت اور ترقی کے لیے ایک بڑی کانفرنس جدہ میں شروع ہوئی جو 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔
عرب نیوز کے مطابق تقریب کا اہتمام کنگ عبدالعزیز اور فاؤنڈیشن برائے قابلیت وتخلیقی صلاحیت جسے (موھبہ) بھی کہا جاتا ہے ’نئے مستقبل کی طرف سفر‘ کے موضوع کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
موھبہ کی سیکریٹری جنرل امال الھزاع نے کہا کہ ’سعودی عرب باصلاحیت نوجوانوں کی مدد اور پرورش کے لیے دنیا بھر میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے‘۔
امال الھزاع نے سعودی وزارت تعلیم، سعودی آرامکو، سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن، نیوم، کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی، رائل کمیشن برائے جبیل اور ینبع، ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایلیویشن کمیشن اور رائل کمیشن آف العلا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’سائنس، اپنے طور پر، ان لوگوں کو خوراک فراہم نہیں کر سکتی جو اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں یا ظاہر کرتے ہیں۔ مزید برآں، سائنس نہ تو بیماریوں میں مبتلا افراد کو شفا دے سکتی ہے اور نہ یہ ایک خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لیے ان کی مدد کر سکتی ہے (لہذا) سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں۔‘
موھبہ کی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’ کانفرنس کے دوران ایک عالمی ٹیلنٹ پلیٹ فارم لانچ کیا جائے گا جس میں دنیا کے چند ہونہار نوجوان شریک ہوں گے‘۔
اس کا آغاز نوجوانوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہوا جس میں ایک شو پیش کیا گیا تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسانیت کے سلوشنز کو اجاگر کیا جا سکے۔