لبنان میں شامی پناہ گزینوں میں سکول بیک تقسیم، یمن میں میڈیکل کیمپ
لبنان میں شامی پناہ گزینوں میں سکول بیک تقسیم، یمن میں میڈیکل کیمپ
منگل 13 دسمبر 2022 18:22
شامی پناہ گزیبوں اور ضرورت مند لبنانی طلبہ کو فائدہ پہنچا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد اور انسانی خدمات نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں میں سکول بیگ تقسیم کرائے ہیں جبکہ یمن کے علاقے المکلا میں دماغ اور اعصاب کے مفت آپریشن کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نئے تعلیمی سال کے دوران لبنان میں سکول بیگ تقسیم کرائے جن سے شامی پناہ گزیبوں اور ضرورت مند لبنانی طلبہ کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز لبنان میں انتہائی ضرورت مند خاندانوںں اور شامی پناہ گزینوں کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے ہوئے ہے ۔سکول بیگ کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن میں حضر موت کمشنری کے المکلا شہر میں ابن سینا ہسپتال کے تحت دماغ اور اعصاب کے مفت آپریشن کے لیے میڈیکل کیمپ شروع کیا ہے جو 17 دسمبر تک کام کرے گا۔
سعودی میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں 19 مریضوں کو طبی مشاورت فراہم کی جبکہ نو خصوصی آپریشن کیے جو کامیاب رہے۔
حضر موت میں بلدیاتی کونسل کے سیکریٹری جنرل صالح نے کہا کہ یمنی باشندوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی خدمات قابل قدر ہیں۔
میڈیکل کیمپ میں علاوہ آنکھوں کے امراض، ہڈیوں اور جوڑوں کے علاج کا بھی اہتممام ہے۔ اوپن ہارٹ سرجری بھی کی جا رہی ہے۔
یمن میں شاہ سلمان مرکز نے ایک ماہ کے دوران پانچ میڈیکل کیمپ قائم کیے جس میں متعدد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔