Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 9 دراندازوں کو پناہ دینے پر یمنی شہری گرفتار 

دراندازوں اور غیر ملکی کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کی تحصیل احد ثربان میں سپیشل فورس نے 9 یمنی دراندازوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایک مقیم یمنی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سپیشل فورس نے  بیان میں کہا کہ’ دراندازوں اور انہیں پناہ دینے والے غیر ملکی کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ انہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے کر پبلک پراسیکیوشن بھیج دیا گیا‘۔ 
عسیر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ’جو شخص دراندازوں کو سعودی عرب میں گھسنے، سرحدی علاقے سے محفوظ مقام پر پہنچانے، پناہ دینے، روزگار فراہم کرنے سمیت کسی بھی قسم کا کوئی تعاون دے گا اسے پندرہ برس تک قید کی سزا اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
’رہائش اورٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے وسائل ضبط کرلیے جائیں گے اور ملزم کی خود اس کے خرچ پر تشہیر ہوگی‘۔ 

شیئر: