Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن میں 9 دراندازوں کو سفری سہولت دینے پر غیرملکی گرفتار 

دراندازوں اور سہولت کار کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی کمشنری صبیا میں سیکیورٹی فورس نے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے جو 9 یمنی دراندازوں کو اپنی گاڑی سے سفر کی سہولت فراہم کررہا تھا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جازان پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ’ دراندازوں اور ان کے سہولت کار یمنی شہری کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 
پولیس ترجمان نے انتباہ کیا کہ ’جو شخص بھی دراندازوں کو کسی بھی طرح کی کوئی سہولت فراہم کرے گا۔ انہیں رہائش، ٹرانسپورٹ یا روزگاروغیرہ میں مدد یا دراندازی میں تعاون کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
رہائش میں استعمال ہونے والے مکان اور سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا جبکہ تشہیر بھی کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ’دراندازی میں مدد اور دراندازوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔ اس پر گرفتاری سمیت سخت سزائیں مقرر ہیں۔ جس شخص کے علم میں اس قسم کی سرگرمی آئے وہ اس کی رپورٹ کرے‘۔

شیئر: