Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میران شاہ میں خودکش دھماکہ، سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جان سے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق ’شہید ہونے والے محمد امیر کا تعلق میانوالی سے ہے‘ (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بدھ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شانہ میں ایک خودکش دھماکہ کیا گیا جس میں سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد جان سے گئے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ’دھماکے کے نتیجے میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے حوالدار 30 سالہ محمد امیر اور ایک شہری شہید ہوئے اور نو عام شہری زخمی ہوئے۔‘
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں رانا ثنااللہ نے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد ناکام بنائے جائیں گے۔
’ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیئر: