پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان
جمعرات 15 دسمبر 2022 19:35
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کی رات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔
سحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 224.80 روپے سے کم کرکے 214.80 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 235.3 روپے فی لٹر سے کم کرکے 227.80 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے.
مٹی کے تیل کی قیمت 181.83 روپے فی لٹر سے کم کرکے 171.83 روپے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 179 روپے فی لٹر سے کم کرکے 169 روپے فی لٹر کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات 15 دسمبر کو 12 بجے سے ہو گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے ۔