جمعہ 16 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی شرح تبادلہ
جمعہ 16 دسمبر 2022 13:50
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق جمعے کو ڈالر کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 224.94 روپے پر پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 224.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعہ 16 دسمبر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 59.80، اماراتی درہم 61.24، کویتی دینار 733.26، عمانی ریال 584.21، بحرینی دینار 596.60 اور قطری ریال کی قدر 61.50 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 274.02 اور یورو کی قدر 239.19 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 231.8 اور قیمت فروخت 234.1، سعودی ریال کی قیمت خرید 64.1 اور قیمت فروخت 64.7 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 67.2 اور قیمت فروخت 67.8 روپے رہی۔