ممبئی .....بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ فلموں میں واپس آگئی ہیں اور ”ڈیئر مایا “ سے انکا کم بیک ہوا ہے۔ انہوں نے ا عتراف کیاکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سارا عرصہ وہ نروس رہیں۔ ان سے سوال کیا گیاکہ کیا وہ کیمرے کو دیکھ کر گھبرا گئیں ؟ تو انہوں نے کہاکہ چاہے آپ کتنی مرتبہ کیمرے کے سامنے آئیں پہلے دن آپ گھبراتے ہی ہیں اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ مجھے امید ہے کہ پوری فلم کے دوران میرے ڈائریکٹر کو پتہ بھی نہیں چلا ہوگاکہ میں نروس ہوں۔ میں تو اتنی پریشان تھی کہ مجھے یہ علم بھی نہیں ہوا کہ کیاسین صحیح ہورہے ہیں؟ اور کیا میں صحیح اداکاری کررہی ہوں ؟ میری غیر حاضری میں سینما میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اسلئے مجھے اس کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا ہے۔