گھوڑے پالنا، ان پر نیزہ بازی کرنا اور ان کو رقص کروانا پاکستان کے صوبہ پنجاب کی ثقافت کا ایک جزو ہے۔ اہم تقریبات پر گھوڑوں کا رقص جشن کو چار چاند تو لگاتا ہی ہے، گھوڑے پالنے والے شوقین حضرات کا ڈھیروں خون بھی بڑھا دیتا ہے۔ انہی افراد میں راولپنڈی کے رہائشی محمد بادشاہ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے شوق کی خاطر گھوڑے پال رکھے ہیں۔ وہ گھوڑوں کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کیسے سکھاتے ہیں؟ دیکھیے اسامہ خواجہ کی اس ویڈیو رپورٹ میں