Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث تین غیرملکی گرفتار، لاکھوں ریال برآمد

ملزمان کوقانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے’ ہنڈی‘ کے کاروبار میں ملوث تین یمنی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
تینوں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ یمنی شہری ایک سعودی کے تجارتی ادارے کے  بینک اکاؤنٹ کی مدد سے بیرون ملک ترسیل زر کررہے تھے۔
ملزمان اپنے ہموطنوں سے پیسے جمع کرتے اور مقامی شہری کے کاروباری ادارے کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے باہر بھجوا رہے تھے جس کے ثبوت حاصل کرلیے گئے۔
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ تینوں ریاض کے ایک فلیٹ میں ہنڈی کا دفتر کھولے ہوئے تھے۔ ان کے قبضے سے 7 لاکھ 39 ہزار 650 ریال برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کوقانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

 

شیئر: