Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین سوڈانی گرفتار

’مذکورہ افراد کے قبضے سے 7 لاکھ 80 ہزار ریال نقد رقم ضبط ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دمام پولیس نے  ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تین سوڈانی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے 7 لاکھ 80 ہزار ریال نقد رقم ضبط ہوئی ہے۔
دمام پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم جمع کرتے تھے اور اسے غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھیجتے تھے‘۔
’مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی‘۔
’گروہ کے افراد متعدد جعلی بینک اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے رقوم بیرون ملک روانہ کرتے رہے ہیں‘۔
دمام پولیس نے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک ترسیلات زر کے قانونی ذرائع استعمال کرنا ضروری ہے۔

شیئر: