پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خیبر پختونخوا کے دو علاقوں میں کارروائیوں کے دوران حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار سے منسلک تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی مقامی اور غیرملکی کرنسی ضبط کرلی ہے۔
بدھ کو ایف آئی اے کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے کمرشل بینکنگ سرکل نے چترال اور دیر میں کارروائیاں کرتے ہوئے محمد ایوب، گل زمین اور محمد وارث نامی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حوالہ ہنڈی میں ملوث آٹھ افراد گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمدNode ID: 703286
بیان کے مطابق گرفتار افراد سے حوالہ اور ہنڈی سے متعلق رسیدیں، 55 ہزار 858 سعودی ریال، 4 ہزار 310 اماراتی درہم اور 37 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد بھی کیے ہیں۔
گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
— Federal Investigation Agency - FIA (@FIA_Agency) October 26, 2022