سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے ’ہنڈی کا کاروبار‘ کرنے والے دو غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ دو مصری شہری مکہ مکرمہ میں غیرملکیوں سے رقمیں جمع کررہے تھے اورانہیں غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا رہے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ رپورٹ ملنے پر دونوں کو رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا اوران کے قبضے سے 1.2 ملین ریال برآمد ہوئے ہیں۔
بیان میں پولیس ترجمان نے کہا کہ دونوں مصری شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔