متحدہ عرب امارات میں ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں فارنرز سروسز آفس کی سربراہ منی الرئیسی نے کہا ہے کہ ’2021 کے دوران سول میرج کے نئے قانون کے تحت ریاست میں مقیم غیرملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو سول میرج کی کارروائی کے لیے 4 شرائط پوری کرنا ہوں گی‘۔
الامارات الیوم کے مطابق منی الرئیسی کا کہنا ہے کہ ’پہلی شرط یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18 برس ہو اور اس کی تصدیق متعلقہ ملک سے جاری سرکاری دستاویز کے ذریعے کی جائے گی‘۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی: شادی کے پہلے سال 28 فیصد طلاقیںNode ID: 498136
-
عجیب وغریب باتوں پر طلاق اور خلع کا مطالبہNode ID: 644721
منی الرئیسی کا کہنا ہے کہ ’ دولہا اور دلہن دونوں جج کے سامنے صاف الفاظ میں شادی کی منظوری کا اعلان کریں۔ اس بات کا اطمینان بھی کیا جائے گا کہ شادی کے سلسلے میں فریقین میں سے کسی ایک کی منظوری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے‘۔
’تیسری شرط شادی سے متعلق اقرار نامے میں دولہا دلہن دونوں کو دستخط ہیں‘۔
علاوہ ازیں جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے اس سلسلے میں مزید کوئی پابندی ہوگی تو اس پر بھی عمل درآمد ضروری ہوگا۔
منی الرئیسی نے کہا کہ ’ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے عربی، انگریزی، روسی، چینی اور سپینی 5 بین الاقوامی زبانوں میں شادی کی کارروائی کی تکمیل کےلیے سول میرج سروس شروع کی ہے۔ ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر سول میرج کی کارروائی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے‘۔