طائف میں خلاف ورزیوں پر 49 دکانوں کو نوٹس جاری
’سربمہر کئے جانے والے ریستورانوں میں صحت ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘ (فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے شہر میں ریستورانوں، کیفیٹیریاز اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کا تفتیشی دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سنگین خلاف ورزیوں پر 3 ریستورانوں کو سربمہر جبکہ 49 دکانوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’جن ریستورانوں کو سربمہر کردیا گیا ہے ان میں صحت ضوابط کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔
’مذکورہ ریستورانوں کے لائسنس ضبط کئے گئے ہیں جبکہ مالکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں پر لازم ہے کہ وہ صحت ضوابط کا خیال رکھیں‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر بھر میں کھانے پینے کی دکانوں کا تفتیشی دورہ جاری رہے گا‘۔
میونسپلٹی نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی ضوابط کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں۔