Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرسنل وزٹ ویزے پر سعودی عرب کیسے آئیں، سہولتیں کیا ہیں؟ 

 ’پرسنل وزٹ ویزے‘ کے اجرا کا اختیار کرنے مقامی شہریوں کو دیا گیا ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج نے ’پرسنل وزٹ ویزے’ کی خصوصیات اور طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ  نے کہا ہے کہ کوئی بھی سعودی شہری اپنے کسی دوست کو’پرسنل وزٹ ویزے’  پرعمرے کے لیے سعودی عرب بلاسکتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمانوں کو عمرے میں آسانی فراہم کرنے کےلیے مقامی شہریوں کو یہ اختیار دیا گیا ہے۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ ’پرسنل وزٹ ویزے‘ کے اجرا کا اختیار کرنے مقامی شہریوں کو دیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی شہری بیک وقت متعدد احباب کو پرائیویٹ ویزا جاری کرکے عمرے پر بلاسکتے ہیں۔ اس ویزے پر ایک مرتبہ بھی مملکت کا سفر کیا جاسکتا ہے اور کئی مرتبہ بھی آیا جا سکتا ہے‘۔
’پرسنل وزٹ ویزے‘ پر آنے والے  اپنے دوست احباب سے ملاقات اور مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ اورمسجد نبوی کی زیارت کرسکتے ہیں۔ مملکت کے مذہبی و تاریخی مقامات کے علاوہ سعودی عرب کے تمام علاقوں و شہروں کی سیاحت کا خواب بھی پورا کرسکتے ہیں۔ 
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ویزے پر آنے والے ایک مرتبہ مملکت آنے پر 90 دن تک قیام کرسکیں گے جبکہ ملٹی پل ویزا جو 365 دن کے لیے ہوتا ہے متعدد بار آکر مجموعی طور پر 90 دن رہا جاسکتا ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی شہری ’الزیارۃ الشخصیۃ‘ (پرسنل وزٹ) پر دوست احباب کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ان کے مہمانوں کو مملکت کے تمام علاقوں میں آنے جانے نیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ  کی زیارت و عمرے  کی اجازت ہوگی۔
یہ ویزا ’التاشیرات‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن حاصل  کیا جاسکتا ہے۔ 

 ویزے کی درخواست دفتر خارجہ کے  وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی(فائل فوٹو ایس پی اے)

 ویزے کی درخواست (الزیارۃ) دفتر خارجہ کے  وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی۔
درخواست پلیٹ فارم پر ’خدمت الافراد‘ (انفرادی سہولت) کے ذریعے دی جا سکے گی ۔النفاذ الوطنی پلیٹ فارم کے ذریعے اندراج ہوگا۔
وزیٹر سے متعلق معلومات ویزے کی درخواست کے ذریعے پیش کرنا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی۔ اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔
پرسنل وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی کارروائی خود کرسکتا ہے۔
اس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے،سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ کام کرائے گا۔

شیئر: