Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکمانستان میں سعودی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح

ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں سعودی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ترکمانستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ بھی سفارتخانے کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکمانستان کے ان کے  ہم منصب نے سفارتخانے کی نئی عمارت کا دورہ کیا۔ انہیں عمارت کے مختلف حصوں کے بارے میں متعارف کرایا گیا۔ 

انہیں عمارت کے مختلف حصوں کے بارے میں متعارف کرایا گیا(فوٹو ایس پی اے)

علاوہ ازیں سعودی عرب اور ترکمانستان کے تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر سعودی، ترکمانی سفارتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ترکمانستان کے ہم منصب شریک ہوئے۔
اس موقع پرسعودی وزیر خارجہ نے سیمینار کے انعقاد پر ترکمانستان کی وزارت خارجہ کے ماتحت انٹرنیشنل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ’ دونوں برادرملکوں کے تعلقات گہرے ہیں اور دونوں کی دلچسپیاں یکساں ہیں۔ بیشتر مسائل میں نقطہ ہائے نظر ایک جیسے ہیں۔‘ 

تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر سعودی، ترکمانی سفارتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی ترکمانستانی مشترکہ کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ’ اس سے دونوں ملکوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات میں زندگی نظر آتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ گزشتہ تین عشروں کے دوران سیاسی کشیدگی کے واقعات کا عالمی منظر نامے پر اثر نظر آرہا ہے۔ اس کے باوجود مملکت اور ترکمانستان دوطرفہ مضبوط تعلقات رہے ہیں‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے ماتحت انٹرنیشنل ریلیشن انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔

شیئر: