Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بِگ بیش لیگ: آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سماں باندھ دیا

آصف علی جب بیٹنگ کرنے آئے تو ہوبارٹ ہریکینز کو 18 گیندوں پر 63 رنز درکار تھے (فوٹو: پرو بیٹسمین)
آسٹریلوی ٹی20 لیگ بِگ بیش میں پاکستانی بیٹر آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ نے شائقین کو خوب متاثر کیا لیکن بدقسمتی سے ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔
جمعرات کو سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ اوورز 14 میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سڈنی سکسرز کے جانب سے دیے گئے ہدف کے جواب میں ہوبارٹ ہریکینز، آصف علی کی 13 گیندوں پر 41 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا سکی۔
 آصف علی نے ہوبارٹ ہریکینز کی جانب سے 13 گیندیں کھیل کر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے۔
آصف علی جب بیٹنگ کرنے آئے تو ہوبارٹ ہریکینز کو 18 گیندوں پر 63 رنز درکار تھے اور ان کی بیٹنگ دیکھتے ہوئے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ہوبارٹ ہریکینز کو جتوا دیں گے، تاہم وہ 13 ویں اوور کی دوسری گیند پر افغانی بولر نوین الحق کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بِگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز میں تین پاکستانی کھلاڑی شاداب خان، آصف علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
بگ بیش کے پوائنٹس ٹیبل پر دیکھا جائے تو ہوبارٹ ہریکینز اب تک تین میچز میں سے ایک میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

شیئر: