ریاض ..... انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 2020ءتک 20لاکھ مکانات تک ”تیز رفتار انٹرنیٹ“ کی سہولت مہیا کردی جائیگی۔ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مملکت کے مختلف علاقوں میں تیزی سے کام جاری ہے۔ بورڈ کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس ، ایس ٹی سی کے سربراہ ڈاکٹر خالد بیاری نے اتوار کو معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اس موقع پر وزیر مواصلات انجینیئر عبداللہ السواحہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کا مقصد 2020ءتک مملکت کے مختلف علاقوں میں 20لاکھ مکانات تک تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت مہیا کرنا ہے۔ اس سے 80فیصد مکانات کو فائدہ پہنچے گا۔