پُرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج ریاض پہنچیں گے
’رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ رات 11 بجے ریاض پہنچے گے‘ ( فوٹو: سبق)
النصر کلب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو آج ریاض پہنچیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو پرائیوٹ جہاز میں اپنی فیملی اور معاونین کے ساتھ رات 11 بجے ریاض پہنچیں گے۔
النصر کلب کے ذرائع نے بتایا کہ ’سپر سٹار فٹبالر کا عوامی استقبال نہیں ہوگا جبکہ کل منگل کو اُن کے اعزاز میں مرسول پارک میں عوامی استقبالیہ ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ ’النصر کلب کرسٹیانو رونالڈو کا انٹرنیشنل کارڈ سابقہ کلب سے حاصل کرے گا جبکہ بعد ازاں ان کا طبی معائنہ ہو گا‘۔
النصر کلب کے ذرائع کے مطابق ’کرسٹیانو رونالڈو اور فیملی کو ریاض کے مشہور ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ بعد ازاں ان کے لیے رہائش کا انتظام کیا جائے گا‘۔