Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ٹاور پر بانی مملکت کا سب سے بڑا ’دیواری پورٹریٹ‘

سعودی آرٹسٹ کو پورٹریٹ کی تیاری میں 40 سے  50 دن لگے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کے فنکار محمد العمار کے چرچے ہیں جہنوں نے ریاض میں کنگ فہد روڈ کے ایک  ٹاور پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا سب سے بڑا ’دیواری پورٹریٹ‘ بنایا ہے۔ 

پورٹریٹ کا مجموعی رقبہ 1200 مربع میٹر ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محمد العمار کا کہنا ہے کہ ’دیوار 120 میٹر اونچی ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 1200 مربع میٹر ہے۔ دیواری پورٹریٹ کی تیاری میں 40 سے 50 دن صرف ہوئے۔ یہ ایسا آرٹ ہے جو ہواؤں اور بارشوں جیسی موسمی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اس میں جو رنگ استعمال کیے گئے ہیں وہ موسم سے متاثر نہیں ہوتے۔‘ 
انہوں نے کہا کہ ’بلند مقامات پر پورٹریٹ کا اپنا ایک رنگ ہوتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا میرا پہلا تجربہ ہے۔ مجھے بچپن سے ہی بڑے  سائز کے پورٹریٹ بنانے کا شوق ہے۔‘

محمد العمار نے کہا کہ مستقبل میں بھی صرف دیوہیکل پورٹریٹ بنانے کی خواہش ہے (فوٹو ایس پی اے)

محمد العمار کا کہنا ہے کہ ’مستقبل میں بھی تخلیقی صلاحیتوں کا محور صرف دیوہیکل پورٹریٹ ہیں۔ بیشتر لوگ بلند و بالا مقامات پر پورٹریٹ دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ کنگ عبدالعزیز دیواری پورٹریٹ کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

 

شیئر: