پرتگالی سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کے ساتھ معاہدے کے اعلان کے بعد کلب کے سوشل میڈیا فالورز کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تین دن قبل جب سعودی فٹ بال کلب اور کرسٹیانو رونالڈو نے اس معاہدے کا اعلان کیا تھا تو النصر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار تھی جو کہ اب بڑھ کر 73 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
رونالڈو انسٹاگرام پر 527 ملین سے زیادہ فالورز کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول فٹ بالر ہیں اور اگر ان میں سے 10 فیصد نے بھی النصر کلب میں ان کے کھیل کو فالو کیا تو سعودی پروفیشنل لیگ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ میں سے ایک ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں رونالڈو کی جرسی کے لیے قطاریں لگ گئیںNode ID: 730551
-
پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو ریاض پہنچ گئےNode ID: 730996
رونالڈو النصر کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد پیر کی رات کو سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔
ان کے سعودی عرب پہنچنے پر النصر فٹ بال کلب نے لکھا کہ ’یورپ فتح کرنے کے بعد سٹار اب ایشیا فتح کرنے کے مشن پر پہنچا ہے۔‘
After conquering Europe
The iconic star is on a new mission to conquer ASIA! #HalaRonaldo pic.twitter.com/HU84lyhf22— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) January 2, 2023