منگل 3 جنوری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 3 جنوری 2023 13:58
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.90 اور یورو کی قدر 239.59 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے 3 جنوری کو جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 51 پیسے کے اضافے کے بعد 226.94 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 60.37، اماراتی درہم 61.78، کویتی دینار 740.98، عمانی ریال 589.46، بحرینی دینار 601.91 اور قطری ریال کی قدر 61.91 روپے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 270.90 اور یورو کی قدر 239.59 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 233.2 اور قیمت فروخت 235.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 65.8 اور قیمت فروخت 66.4 جب کہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 68.2 اور قیمت فروخت 68.8 روپے رہی۔