سعودی عرب میں بارش اور سردی نے طائف کے پہاڑوں اور اس کی گھاٹیوں کی خوبصورتی میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق طائف کا پورا علاقہ ان دنوں اپنے سرد موسم اور جمالیاتی مناظر کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/January/21/2023/3_taif_2.jpg)
طائف کے بلند و بالا پہاڑ اور خوبصورت وادیاں نئی چمک دمک کے ساتھ سامنے آ گئی ہیں۔ یہاں پہاڑوں کے درمیان سے پھوٹنے والی آبشاروں کے مناظر دعوت دیدار دے رہے ہیں۔ یہاں عرعر کے درخت، خوبصورت پودے اور پھلواریاں آنے والوں کا دل لبھا رہی ہیں۔
ایس پی اے کے فوٹو گرافر نے ان دنوں طائف کمشنری کے شاندار موسم اور دلکش مناظر کی تصاویر کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو وائرل ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/January/21/2023/3_taif_3.jpg)