سعودی عرب کے قومی مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ سنیچرسے منگل تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اخبار24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الباحہ، مکہ مکرمہ، ریاض، الشرقیہ اور عسیر ریجنز میں درمیانے درجے کی بارش شروع ہو گی۔
قومی مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اتوار سے پیر تک تبوک، حائل، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حدود شمالیہِ، الجوف، القصیم، الشرقیہ اور ریاض ریجنوں میں درمیانے درجے کی بارش موسلا دھار کی شکل اختیار کر لے گی۔ اسی کے ساتھ تبوک کے بالائی مقامات پر برفباری بھی ہو گی۔