ٹانسلز کا آپریشن، مراکشی بچی سننے بولنے سے محروم ہو گئی
گلے کے ٹانسلز کا معمولی سا آپریشن ایک مراکشی بچی کی زندگی کا سب سے بڑا حادثہ بن گیا ہے۔
’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق گلے کے آپریشن کے بعد سلمیٰ الیسینی نامی یہ بچی مسلسل دوسرے ہفتے بھی مصنوعی تنفس پر اتنہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہے۔
یہ معاملہ 21 دسمبر کو شروع ہوا جب مراکش کے شہر مضیق میں ایک بچی کو گلے کے آپریشن کے لیے لایا گیا۔ اس کے بعد تین گھنٹے سے زیادہ دورانیے تک اس کے دل کی دھڑکن بھی رُکی رہی۔
بعدازاں اسے تطوان شہر کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاکہ اسے زندگی کی جانب دوبارہ لوٹایا جا سکے۔
بچی کی میڈیکل رپورٹس دیکھ کر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کے دماغ نے کام چھوڑ دیا ہے۔ لیکن اس حوالے سے مراکش کی وزارتِ صحت نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
‘العربیہ‘ کے مطابق مراکش کی پارلیمںٹ کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ بچی (سلمیٰ الیسینی) قوت بینائی اور سماعت سے محروم ہو گئی ہے کہ اور اس کا جسم حرکت بھی نہیں کر رہا۔
دوسری جانب شہریوں کی مالی امداد کر ے والی تنظیمیں کوشش کر رہی ہیں کہ اس بچی کو زیادہ طبی سہولیات کے حامل کسی میڈیکل سینٹر میں منتقل کیا جا سکے۔