انرجی سپلائی قانون کی خلاف ورزی پر 20 ملین ریال تک جرمانہ
انرجی سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی حکومت نے انرجی سپلائی قانون کی خلاف ورزی پر 20 ملین ریال تک جرمانہ مقرر کیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی کابینہ نے قدرتی گیس اور ہائیڈروجن سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کے پرمٹ کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے۔
سعودی حکومت نے انرجی سپلائی قانون کی خلاف ورزی کی سزا 20 ملین ریال اور پرمٹ کی جزوی معطلی یا سال بھر تک مکمل معطلی اور پرمٹ کی منسوخی مقرر کی ہے۔
انرجی سپلائی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والوں نے انرجی کی مقررہ مقدار میں کمی کی یا انرجی ایلوکیشن دستاویز کی تجدید نہ کرائی یا انرجی کی سپلائی منسوخ کردی تو اس پر 20 ملین ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
سعودی حکومت نے قدرتی گیس کے کاروبار کے قواعد و ضوابط مقررکیے ہیں۔ گیس کی منتقلی، فراہمی، صفائی، ذخیرہ کرنے، درآمد و برآمد وغیرہ ہر حالت کے بارے میں ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں۔