Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نسٹ کے ریکٹر کا سعودی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ

دستیاب سہولتوں اور تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) جاوید بخاری نے سنیچر کو سعودی مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ لیفٹیننٹ جنرل ( ر) جاوید بخاری اور ان کے ہمراہ آئے وفد کو کالج میں دستیاب سہولتوں اور تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی‘۔

 نسٹ کے ریکٹر نےسعودی وزارت دفاع کے ترقیاتی پروگرام کے سی ای او سے بھی ملاقات کی( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

قبل ازیں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ( ر) جاوید بخاری نےسعودی وزارت دفاع کے ترقیاتی پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: