کابل... افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ گذشتہ برس حافظ سعید خان کی ہلاکت کے بعد حسیب کو افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ صوبہ ننگر ہار میں اتحادی فورسز کی مدد سے افغان فورسز کی کارروائی میں عبدالحسیب مارا گیا۔ افغان حکومت کے مطابق حسیب کی ہلاکت داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں اہم پیش رفت ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے اندازوں کے مطابق افغانستان میں داعش نے 2015ء کے آغاز میں قدم جمانا شروع کئے تھے ۔ اب اس کے جنگجووں کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ رہ گئی ۔