ولی عہد کا درعیہ منصوبے کو انویسٹمنٹ فنڈ میں ضم کرنے کا اعلان
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے درعیہ منصوبے کو سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے منصوبوں میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق درعیہ منصوبہ سعودی نویسٹنٹ فنڈ کاتہذیب وثقافت سے مالا مال پانچواں منفرد اور نمایاں منصوبہ ہوگا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے درعیہ کو سعودی انویسٹنمنٹ فنڈ کے منصوبوں میں ضم کرنے کا اعلان دراصل سعودی ریاست کی 300 سالہ تاریخ کو اجاگر کرنے کے مترادف ہے۔
درعیہ منصوبے اس لحاظ سے بھی اہمیت اختیار کرجاتا ہے کہ اس میں ریاست کی قدیم تاریخ اور ثقافت آج بھی عیاں ہے جس میں طریف کا تاریخی علاقہ بھی ہے جسے یونسکو نے تہذیبی ورثے کے طور پر شامل کیا ہے۔
سعودی عرب کی تہذیب وثقافت کو قریب سے دیکھنے کے خواہشمند درعیہ ضرور آتے ہیں جہاں عالمی ثقافتی میلوں کے علاوہ نمائشوں کا بھی انعقاد ہوتا رہتا ہے۔