دارالحکومت ریاض میں فٹبال میچ ہونے جا رہا ہے جس کی ممتاز، منفرد اور نمایاں ٹکٹ کی قیمت 30 لاکھ ریال تک پہنچ چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ممتاز ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی اور کوئی بعید نہیں اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو۔
مزید پڑھیں
آخر قصہ کیا ہے، یہ کونسا میچ ہے اور اس کی یہ ٹکٹ اتنی مہنگی کیوں ہے اور اس کی خاص بات کیا ہے؟
ریاض سیزن کے تحت ایک تاریخ فٹبال میچ پیرس سینٹ جرمین ’ایف سی‘ اور مقامی فٹبال کلب النصر اور الہلال کے سٹار کھلاڑیوں کے درمیان ہونے جا رہا ہے۔
اس میچ میں النصر کلب کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانالو رونالڈو، میسی، نیمار اور دیگر سٹار کھلاڑی شریک ہوں گے۔
اس برادرانہ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں الہلال اور النصر کے سٹار کھلاڑیوں کا دنیا کے معروف سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ ہو گا۔
ریاض سیزن انتظامیہ نے اس میچ کی ایک ممتاز، منفرد اور نمایاں ٹکٹ متعارف کرائی ہےجس پر عام بولی لگائی جائے گی۔
لأول مرة .. طرح مزاد على التذكرة الوحيدة "فوق الخيال" بمميزات فريدة ومختلفة خاصة جدا.. سيكون لها مميزات منها حضور تتويج #كأس_موسم_الرياض وتكريم الفائز بالكأس، والدخول لغرفة الملابس ينتهي يوم ١٧ المزاد
ولا احد يكلمني بأقل من مليون ريال (ريعها كامل لمنصة احسان الخيرية @EhsanSA
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) January 8, 2023