Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لڑکے اور مرد اچانک سے بولنگ کیوں کروانے لگ جاتے ہیں؟‘

کرکٹ انڈیا اور پاکستان میں یکساں مقبول ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا دونوں میں کرکٹ یکساں مقبول ہے اور دونوں ممالک کے عوام اس میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں۔
دونوں ممالک کے شہری اگر کرکٹ نہیں بھی کھیلتے تو اس پر اپنی ماہرانہ رائے ضرور دیتے ہیں۔
ایک صارف نے مرد حضرات کی کرکٹ میں دلچسپی سے متعلق ٹوئٹر پر پوچھا کہ ’یہ اچانک بولنگ کے ایکشن میں کیوں آ جاتے ہیں۔‘
نیہا نامی ایک صارف کی جانب سے ٹویٹ کی گئی کہ ’مجھے کبھی سمجھ نہیں آئے گی کہ لڑکے حتٰی کہ بڑی عمر کے مرد بھی دن کو اپنا کام کرتے کرتے اچانک بولنگ ایکشن میں کیوں آ جاتے ہیں؟‘

اس وائرل ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا اے بی سی سپورٹس نے اپنی ٹویٹ میں عظیم آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ عام سا رویہ ہوتا ہے۔‘

جایا دیپ بٹ نے ٹویٹ کی کہ ’میرے خیال سے اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم سب کہیں کہیں زندگی میں کرکٹر بننا چاہتے تھے۔‘

نو لِمٹ لیب نامی ایک ہینڈل نے سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ ’میں دن میں تین چار مرتبہ ایسا کرتا ہوں۔‘ 
 

کے آر ایس ٹو لکھتے ہیں کہ ’جب دفتر میں یا گھر میں میرے ہاتھ میں فُٹ ہوتا ہے تو میں کور ڈرائیو مارتا رہتا ہوں۔‘

سریتاما مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ ’کیونکہ ہم سب پیدائشی طور پر کرکٹر ہوتے ہیں۔‘

فرضی کرکٹر نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی بہترین گیندیں پِچ کی بجائے مال میں کروائی ہیں۔

چِنمے راہانے نے ٹویٹ میں کہا کہ ’میں نے امرود سے کلاسک قسم کی لیگ بریک کروائی ہے۔‘

 

شیئر: