Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

’سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’دھماکے کے باعث بے گناہ افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے۔‘
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’افغان وزارت خارجہ کے قریب ہونے والا دھماکہ دہشت گردی ہے۔‘
’سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہوئے افغان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دھماکے میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتے ہیں۔‘

شیئر: