Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کروز کا پہلا سیاحتی وفد مشرقی ریجن پہنچ گیا

’سعودی کروز میں 680 سیاح ہیں جنہیں مشرقی ریجن سے متعارف کرایا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی کروز کاپہلا سیاحتی وفد دمام پہنچ گیا ہے جس کا استقبال مشرقی ریجن میونسپلٹی نے شاندار طریقے سے کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی کروز میں 680 سیاح ہیں جنہیں مشرقی ریجن سے متعارف کرایا جائے گا۔
سیاحتی وفد کو مشرقی ریجن کے تاریخی مقامات کے علاوہ علاقے کی تہذیب و ثقافت اور عادات و اطوار کے علاوہ مقامی پکوانوں سے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
مقامی لوک فنکاروں نے روایتی رقص سے استقبال کیا ہے جبکہ سیاحوں کو الخبر اور دمام شہروں کی بھی سیر کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی کروز نے سمندری سیاحت اور ملک کے مختلف علاقوں کی سیر کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرائے ہیں۔

شیئر: