Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجلس عمل کے زیر اہتمام چوہدری فرمان سلیم کی الوداعی تقریب

ویلفیئر اتاشی محمد لطیف سمیت کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی شرکت
 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) آج کے اس دور میں درد ،احساس اور علم رکھنے والے افراد کم ہوتے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے مجلس عمل کے زیر انتظام پیپلز پارٹی کے رہنما اور مجلس عمل کے رکن چوہدری فرمان سلیم کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ دیکھ کر بے پناہ خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ریاض میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ارکان ایک گلدستے کی مانند رہتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے بھی ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اسلامی شعار کو اختیار کریں۔ اس موقعہ پر مستقل ہاکستان روانہ ہونے والے چوہدری فرمان سلیم کا کہنا تھا وہ 1979 میں سعودی عرب آئے اور یہاں کی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے علاوہ پاکستان رائٹر کلب میں شمولیت اختیار کرلی ۔مجلس عمل نے ہمیشہ کمیونٹی کی بہتری کے لئے کام کیا ہے۔ اب بھی مجلس عمل کے ساتھی ملکر سو کے قریب بچوں کی فیسوں کو ادا کرتے ہیں جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید نے کہا کہ مجلس عمل میں تمام سیاسی اور ادبی تنظیموں کی نمائندگی ہے۔ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم اس پلیٹ فارم سے لوگوں کی بھلائی اور معاشرے کو سدھارنے کے لئے عملی کام کر سکیں۔ انھوں نے چوہدری فرمان سلیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ درویش صفت انسان ہیں۔ انھوں ہمیشہ دین کے ساتھ ساتھ اخلاق کی ترویج کے لئے کام کیا ہے۔دیگر جن مقررین نے چوہدری فرمان سلیم کو خراج تحسین پیش کیا ان میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن ،وسیم ساجد، عبدالکریم خان، محمد ا صغر قریشی ، خالد اکرم رانا ،ڈاکٹر محمود باجوہ،انجینئر راشد محمود بٹ ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،انجینئر حامد ، مولانا عزیز الرحمن درانی ، ریاض راٹھور ، وقار نسیم وامق ، ملک فقیر محمد اعوان ، سید فیاض گیلانی اور فیصل علوی شامل تھے۔ مجلس پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں میں سرپرست اعلیٰ پروفیسر آصف قریشی، صدر رانا عبدالروف، سینئر نائب صدر عامر یوسف، نائب صدر روزی گل، جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید، جوائنٹ سیکرٹری عمر فاروق، فناس سیکرٹری سرور خان، انفارمیشن سیکرٹری افتخار خان شامل تھے۔
 
 
 

شیئر: