ریڑھ کی ہڈی کے عارضے میں مبتلا خاتون کاآپریشن کامیاب
جمعرات 12 جنوری 2023 22:00
انتہائی پیچیدہ آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا(فوٹو، ٹوئٹر)
بیشہ کے شاہ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک خاتون کی ریڑھ کی ہڈی میں ہونے والی خرابی کو پیچیدہ ترین آپریشن کرکے دور کردیا۔ آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بیشہ محکمہ صحت نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں کنگ عبداللہ ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک خاتون کو جس کی ریڑھ کی ہڈی بہت زیادہ مڑ گئی تھی اور اس کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا تھی۔
خاتون کو چلنے اور روزمرہ کے کام انجام دینے میں دشواری پیش آرہی تھی۔ آپریشن سے یہ تمام مسائل حل ہوگئے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض خاتون کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے لیے گئے جن سے پتہ چلا کہ ریڑھ کی ہڈی کا دایاں حصہ ٹیْرھا ہوگیا ہے۔
ڈاکٹرو ں نے تمام رپورٹوں کا جائزہ لے کر آپریشن کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ریڑھ کی ہڈی میں موجود تمام خرابیاں آپریشن کرکے دور کردیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض خاتون کو طبعی علاج کی خاطر جنرل وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ مکمل صحت یابی پر اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔