Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بولیورڈ سٹی میں ڈانسنگ فاؤنٹین وزٹروں کی توجہ کا مرکز

’سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بولیورڈ ریاض سٹی سکوائر ہے جو نیویارک کے ٹائم سکوائر کی کاپی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ سٹی میں ڈانسنگ فاؤنٹین وزٹروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ ڈانسنگ فاؤنٹین کا شو ہر گھنٹے کے بعد دکھایا جاتا ہے۔
ریاض سیزن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’امسال بولیورڈ کا رقبہ گزشتہ سال سے تین گنا بڑا رکھا گیا ہے‘۔
’اس کا مجموعی رقبہ 9 لاکھ مربع میٹر ہے جبکہ اس میں 10 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ مختص کی گئی ہے‘۔
’ریاض بولیورڈ سٹی کے کل 9 زون ہیں جس میں سے سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بولیورڈ ریاض سٹی سکوائر ہے جو نیویارک کے ٹائم سکوائر کی کاپی ہے‘۔
’یہاں ٹائم سکوائر کی طرح 30 میٹر اونچے سائن بورڈ ہر جگہ پھیلے ہوئے ہیں جبکہ اس کے احاطے میں 102 بڑی دکانیں، ریستوران، کیفے شاپس اور عالمی برانڈ ہیں‘۔
واضح رہے کہ بولیورڈ ریاض سٹی ہفتہ کے تمام دنوں میں روزانہ شام 5 بجے سے 4 بجے فجر تک کھلا رہتا ہے۔

شیئر: