Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل سے سالانہ 7 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت

گورنر قصیم نے ایئرپورٹ پر نئے ٹرمنل کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا ( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے کہا ہے کہ’ قصیم میں امیر نایف بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں نیا ٹرمنل سالانہ 7 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گا‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گورنر قصیم نے بدھ کو محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلج کے ساتھ  امیر نایف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے ٹرمنل کے تعمیراتی منصوبے کا دورہ کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ’ نئے ٹرمنل سے اندرون ملک سفر کرنے والوں کو بڑی سہولت ہوگی۔ یہ  70 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہوگا۔ سالانہ 7 لاکھ سے زیادہ مسافروں کی گنجائش ہوگی‘۔ 

گورنر قصیم نے بتایا کہ’منصوبہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہو گا( فوٹو ایس پی اے)

شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے بتایا کہ’منصوبہ اکتوبر 2023 میں مکمل ہو گا۔ مطارات ہولڈنگ کمپنی کے ماتحت التجمع الثانی کمپنی منصوبے کی نگراں ہے‘۔
 نئے ٹرمنل میں سفری کارروائی کے لیے گیارہ کاؤنٹرز، چار سیلف سروس مشینیں، دو کنویئرنگ بیلٹ، 3 معائنہ کرنے والے آلات، 4 روانگی کے داخلی دروازے اور ایک داخلہ گیٹ ہوگا۔ 

شیئر: