سعودی وزیراقصادیات اورمنصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم نے ریاض میں جاپانی ایوان نمائندگان کے ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور جاپان کے تاریخی تعلقات کو مزید فروغ دینے، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ سٹیز جیسے شعبوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ جاپان خام تیل اور گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خلیجی ممالک پر انحصار کرتا ہے۔ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات جاپانی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔