جاپان نے تین چوتھائی خام تیل امارات اور سعودی عرب سے درآمد کیا
جاپان کی سعودی عرب سے خام تیل کی درآمدات 31.60 ملین بیرل سے کم ہوگئیں(فوٹو عرب نیوز)
جاپان کی توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں جاپان کے تیل کی درآمدات کا تین چوتھائی سے زیادہ (76.4 فیصد) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آیا جس کی شرح بالترتیب 41.5 فیصد (32.1 ملین بیرل) اور 36.3 فیصد (28.16 ملین بیرل) ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جاپان کی سعودی عرب سے خام تیل کی درآمدات 31.60 ملین بیرل سے کم ہوگئیں جب کہ متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی درآمدات گزشتہ ماہ 33.93 ملین بیرل سے کم ہوگئیں۔
جاپان کی نومبر میں مجموعی برآمدات 84.58 ملین بیرل سے کم ہو کر 77.53 ملین بیرل رہ گئیں۔
جاپان کی توانائی ایجنسی کے مطابق کویت، قطر، بحرین، عمان اور نیوٹرل زون (سعودی عرب اور کویت کے درمیان) درآمدات بالترتیب 9.4 فیصد، 5 فیصد، 1.3 فیصد، 1.3 فیصد اور 0.6 فیصد ہیں جس کا مطلب ہے کہ عرب تیل نومبر میں جاپان کی 95.4 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے جس سے جاپان کی نومبر میں ضروریات پوری ہو جائیں گی۔
جاپان کی نومبر میں ایکواڈور، آسٹریلیا، ویت نام، ملائیشیا اور انڈونیشیا سے برآمدات اس کی کھپت کے 5 فیصد سے بھی کم تھیں۔
امریکی پابندیوں کی تعمیل میں جاپانی کمپنیوں کی طرف سے روسی اور ایرانی تیل کی خریداری پر پابندی نومبر میں بھی جاری رہی تاہم جاپان اب بھی دو طرفہ سرمایہ کاری اور ترقیاتی معاہدوں کے تحت اپنی ایل این جی کی تقریباً 8 فیصد ضروریات کے لیے روسی گیس سخالین علاقے سے درآمد کرتا ہے جو روس کے خلاف جاپانی پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔