مسام کی ٹیموں نےعدن گورنریٹ میں 69 اینٹی ٹینک اور254 بغیر دھماکے والی باردودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے، الضالع گورنریٹ میں بغیر دھماکے والی دو بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا۔
الحدیدہ گورنریٹ میں 2 اینٹی ٹینک اور55 بغیر دھماکے کی باردودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ شبوہ اور تعزگورنریٹ میں بھی مسام پروجیکٹ کے تحت کام کیا گیا۔
رواں سال جنوری میں اب تک 2 ہزار489 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام پروجیکٹ کے تحت حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
پروجیکٹ مسام نے اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 82 ہزار94 بارودی سرنگوں کو ختم کرنے میں مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.1 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے۔
بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اور انہیں جدید تربیتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔